Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مدینے کی گلیوں میں!! نعت شریف!!

By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی

جنت ہی جنت ہے،جنت بھی فدا دیکھو
مدینے کی گلیوں میں رحمت کی انتہا دیکھو

وہ (صہ) سنتے ہیں بخدا سنتے ہیں دل کی
جامی کی صدا دیکھو، بوسیری کی دعا دیکھو

دیتا ہے خدا ان(صہ) کے وسیلے سے
ملتا ہے صدقہ آقا (صہ) کا سدا دیکھو

ہر ایک گدا پہ ہے نظر ء کرم ان (صہ) کی
عنبر سی آسی پہ بھی سرکار(صہ) کی عطا دیکھو
‏(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم).


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore