Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خوار

By: dr ch tanweer sarwar shakar

نہ تھا معلوم دیکھ کر تجھے اک نظر پیار کریں گے
پیار کرنے کے بعد ساری زندگی تیرا انتظار کریں گے

تھا پالا جس دل کو ہم نے بڑے ناز نخروں سے
خبر کیا تھی کہ خود ہی اس کا شکار کریں گے

آ رہے ہیں وہ جس جاہ و جلال سے میری دہلیز پہ
لگتا ہے میرے سارے پھولوں کو اب خار کریں گے

کیا تھا جسے ٹوٹ کر زندگی بھر پیار ہم نے
معلوم نہ تھا وہی کھبی ملنے میں عار کریں گے

تھا دنیا میں جس پر ہمیں اعتماد شاکر
کیا پتا تھا کہ وہی ذلیل و خوار کریں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore