By: SHABEEB HASHMI
جو دیکھا آئینہ تو پھر جذبوں کا یوں اظہار ھوا
وہ شخص پھر سے میرے سامنے اشکبار ھوا
دکھ میں رات کٹی تو سویرا بھی مدھم سا رہا
تنہائیوں کے سوگ کا چرچا بھی بے شمار ھوا
بڑے وثوق سے رکھا تھا ربط انکی آنکھوں سے
وہ جو لمحہ جدائی کا تھا پھر کیوں بے قرار ھوا
ان سے ملنے کی تمنا میں جو تھی زندگی گزری
پھر یوں جان ھم نے لٹا دی تھی کہ نہ انتظار ھوا
جو عشق ھم نے کیا تھا اسکا عالم مت پوچھو
مٹا دیا خود کو یوں ھم نے کہ محبت کا کاروبار ھوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?