Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ذرا یہ موسم سرما گزر جائے تو دیکھیں گے(ترمیم کے ساتھ)

By: muhammad nawaz

یہ زلف وگ چہرے پر بکھر جائے تو دیکھیں گے
چڑیلی حسن سے عاشق نہ مر جائے تو دیکھیں گے

سنا ہے پیار کے پنگے میں آہیں سرد ہوتی ہیں
ذرا یہ موسم سرما گزر جائے تو دیکھیں گے

پڑھائی کس بلا کو کہتے ہیں کیا چیز ہے نالج
عشق کا بھوت جوسر سے اتر جائے تو دیکھیں گے

ابھی تو حسن دلہن کا ڈھنڈورا ہے محلے میں
ذرا میک اپ کی تہہ در تہہ اتر جائے تو دیکھیں گے

اگرچہ کچھ نہیں گر مونچھ نہ ہو منہ پہ مردوں کے
مگر وہ حور مونچھوں سے جو ڈر جائے تو دیکھیں گے

ابھی یہ کیا خبر کیا وصل ہے کیا ہجر کے رونے
کسی اک نار پہ یہ دل ٹھہر جائے تو دیکھیں گے

تمہارے گھر کے کونے میں ہے بیٹھا پیار کا دشمن
یہ ڈوگی ٹھنڈ کی شدت سے مر جائے تو دیکھیں گے

کہا جب اسکے ابا نے مرے ابا کو شادی کا
تو وہ بولے کہ شاعر ہے سدھر جائے تو دیکھیں گے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore