By: Ghazal
سنو
میرےہم وطنوں۔ میرے عزیزوں
کریں نہ ہم ابتداء ایسے
ہو جیسے اندھیری رات میں پھنسا
جگنو بنائے خود اپنا رستہ
ہو ابتداء اچھی تو اختتام اچھا
چلو ہم مل کر اس نئے سال کا
خیرمقدم کرتے ہیں
دعاؤں کے ساتھ خوشیوں کے ساتھ
چھائے مایوسیوں کے بادل کو جھٹک کر
ہم سب مل کر
پرعزم وعدؤں کے ساتھ امید کی نئی کرن
کے ساتھ
اے میرے ہم وطنوں
اس سال کی ابتداء
ہم سب مل کر
نئے جوش و ولولے کے ساتھ کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?