By: Muhammad Azam Azim Azam
جھوم کر منائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
اور سب کو دِکھائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
دیکھ لینا ایک دن ایسا بھی ہوگا ضرور
سُنیں گے سُنائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
عرش پر بھی ہے خوشی فرش پر بھی ہے خوشی
سب کو یہ بتائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
جس جگہ پہ ہوتا ہے رحمتیں خدا کی ہیں
دیکھنے کو جائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
کہتے ہیں فرشتے بھی جائیں گے ہم بھی وہاں
جس جگہ پہ پائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
جو نہیں ہیں جانتے محفلِ میلاد کو
اُن کو بھی بتائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
ہوگی جب دید ِ بنی دیکھ لینا ہے یقیں
حشر میں سجائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
موت اعظم آئے گی محفلِ میلاد میں
دل میں لے کے جائیں گے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?