Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ کیا ستم میرے بھائی ہو گیا

By: M.Asghar

میرے ساتھ یہ کیا ستم میرے بھائی ہو گیا
میرا پہلا پیار ہی جگ ہنسائی ہو گیا

جو امیر سمجھ کر پیار کرتا تھا مجھے
میری غریبی دیکھ کر ہرجائی ہو گیا

پہلے چھپ چھپ کے دیکھتا تھا مجھے
پھر اچانک ہی میرا شیدائی ہو گیا

میرے جب کسی سے مراسم نہ رہے
یوں ہوا کہ میں شکار تنہائی ہو گیا

ھیر رانجھا کی محبت کے بڑے چرچے ہوئے
ہمارا تو ہر عشق نذر رسوائی ہو گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore