By: purki
سب کی اپنی اپنی دکان
کھولی ہے سب نے یہاں
ریاست اور سیاست کی دکان
قومیت اور لسانیت کی دکان
فرقہ واریت اور مذہب کی دکان
چلتی ہے کیا خوب سب کی دکان
عوام کا ہمدرد کوئی نہیں
عوام کا حال پرساں کوئی نہیں
وطن سے مخلص کوئی نہیں
غریب سے مخلص کوئی نہیں
مظلوم کا ساتھی کوئی نہیں
مجبور کا حامی کوئی نہیں
سب کی اپنی اپنی دکان
چلتی ہے کیا خوب یہاں
پُرکی تم کیا سمجھوگے یہاں
بہتر ہے تم بند رکھو اپنی زباں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?