By: Shabbir Rana
لب پہ اظہار کی صورت نکلے
میرے خالق تیرے پیار کی صورت نکلے
وہ ازل سے ہے اور ابد تک بھی
اس اقرار کی صورت نکلے
ہم کہ توحید پر سدا قائم
خواہ کبھی دار کی صورت نکلے
تیرے قہر و غضب سے ڈرتے ہیں
جب کبھی نار کی صورت نکلے
تیرے مغضوب جہاں میں سارے
تیرہ و تار کی صورت نکلے
ساغر انتظار کھینچتے ہیں
رب کے دیدار کی صورت نکلے
تیری رحمت بندھاتی ہے امید
جب بھی منجدھار کی صورت نکلے
جو بھی گلشن میں تیرے منکر تھے
وہ سدا خار کی صورت نکلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?