Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رنج و الم

By: UA

چھپانے سے بھی کہاں تک چھپائے جاتے ہیں رنج و الم
چہرے کبھی آنکھوں سے چھلک ہی جاتے ہیں رنج و الم

زندگی سے ملنے والے صدموں سے یہ جانا ہے کہ
زندگی میں خوشیاں کم ہیں اور زیادہ ہیں رنج و الم

خوشیاں چاہی جاتی ہیں خوشیاں مانگی جاتی ہیں
بن چاہے بن مانگے لیکن کیوں ملتے ہیں رنج و الم

ہم انسان ہی اپنی خوشیوں کے دشمن بن جاتے ہیں
انسانوں کے ہاتھوں ہی انساں نے اٹھائے رنج و الم

مختصر حیات میں خوشیوں کے لمحے تھوڑے ہیں
لیکن زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکر اوقاتِ رنج و الم

آخر کیسے زندگی میں خوشیوں کو زیادہ کر لیں
کس طرح سے کم ہو سکتے ہیں دنیا کے رنج و الم

حسد لالچ خود غرضی کینہ کو دل سے دور کریں
تو شاید کہ زندگی سے کم ہو جائیں رنج و الم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore