Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ اتنا ہی قریب ہو گیا جتنا کبھی دور تھا

By: Rana Tabassum Pasha(Daur)

‎وہ اتنا ہی قریب ہو گیا جتنا کبھی دور تھا
‎بچھڑنا تھا اتفاق ............ ملنا ضرور تھا

‎جس کے بنا میری زندگی میں اندھیر تھا
‎وہ شخص میرے ہاتھ کی اِک سنہری لکیر تھا

‎بستی کے سارے لوگ حامی و ہمنوا تھے
‎گھر بس رہا تھا ....... جو زیر تعمیر تھا

‎بیاہ کے لے گیا کسی شہزادی کی طرح
‎جو مجھ کو چاہتا تھا وہ لڑکا امیر تھا

‎ہم اب سےپہلےستاروں میں بس رہےتھےکہیں
‎اُتارے گئے زمیں پہ تو ملنا ناگزیر تھا

‎رعنا! دل ہار کے بھی یہ بازی مات نہیں
‎جو جیت کر گیا ہے میری وفا کا اسیر تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore