By: Hassan Kayani
نکھرتی صبحوں ڈھلتی شاموں بدلتے موسموں کو میرا سلام کہنا
پردیس سے جانے والو میرے وطن کے باسیوں کو میرا سلام کہنا
ان کو بتانا کہ وطن کی مٹی کی خوشبو ھمارے دل میں بستی ھے
اسی عطر کو ڈھونڈ لانا میری دھرتی کے امینوں کو میرا سلام کہنا
کسی کو میرے اشعار سنانا کسی سے میری غزلیں سننا
میری طرف سے میرے وطن کی فضاؤں کو میرا سلام کہنا
جن نونہالوں کے دم سے ھے وطن عزیز کا چہرہ روشن روشن
میرے دیس کے علم کے متلاشی بچوں کو میرا سلام کہنا
پھلوں پھولوں سے سنوارا ھے جنہوں نے میرےکھیتوں کو
ان کی عرق ریزی پر میرے کسان بھائیوں کو میرا سلام کہنا
میرے وطن کو امن دینے والوں نے حالات کو سدھارا ھے
ایثار کی تصویر میرے جیالے پاسبانوں کو میرا سلام کہنا
وطن میں عسرت و افلاس کے گہرے اندھیروںکے باوجود
توکل الی اللہ کرنے والے ان درد کے ماروں کو میرا سلام کہنا
جن کی لگن اور محنت سے میری قوم کا مستقبل وابستہ ھے
روشنی پھیلانے والے ان شفیق قوم کے معماروں کو میرا سلام کہنا
میٹھی زبانوں اور رنگ برنگ ثقافتوں سے میرا وطن مزین ھے
دیار جاناں کو جانے والو حسن کے پیاروں کو میرا سلام کہنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?