Bazm e Urdu - The urdu poetry app

غم کا دیپک تیری یادوں سے جلا رکھا ہے

By: Gulzareen Pasha Zareen

غم کا دیپک تیری یادوں سے جلا رکھا ہے
خشک آنکھوں میں تیرا درد بسا رکھا ہے

تیرے جلووں کی تڑپ میں جو مچل اٹھتا تھا
میں نے اس دل کو اندھیروں میں چھپا رکھا ہے

وقت رخصت میری پلکوں سے جو بہہ نکلے تھے
دل میں ان اشکوں سے گلزار سجا رکھا ہے

مجھ کو اپنی ہی خبر ہے نہ زمانے کا پتا
تیری فرقت میں ہر اک شے کو بھلا رکھا ہے

تم گر آؤ تو تمہیں زحمت دستک بھی نہ ہو
دل کے دروازے کو برسوں سے کھلا رکھا ہے

وہ شب و روز جو گزرے تھے تیری قربت میں
زرین نے ان لمحوں شعروں میں سجا رکھا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore