By: Gulzareen Pasha Zareen
رات کی تاریکیوں میں پیار کی شمع لئے
ڈھونڈتا رہتا ہوں میں اک آستاں کا راستہ
ٹھوکریں کھاتا ہوں ، گرتا ہوں ، سنبھل جاتا ہوں میں
چھوڑتا پھر بھی نہیں ہوں کوئے جاں کا راستہ
پوچھتا پھرتا ہوں ، بلبل سے کلی ، گل سے میں
کوئی بتلاتا نہیں ہے ، گلستاں کا راستہ
اس بھروسے پر گزارے جا رہا ہوں زیست کو
ہوگا کبھی تو ختم یہ آہ و فغاں کا راستہ
کب تلک انجان راہوں پر چلے گا تو زریں
آجا کہ دکھلاؤں تجھے تیرے جہاں کا راستہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?