By: Sara Afzal
محبت کا محبت سے جواب آیا نہ آئے گا
مگر یہ سوچتے ہیں کیا تمہیں دل بھول پائے گا ؟
یہ سارے لفظ،یہ مصرعے،یہ غزلوں میں تڑپتے شعر
سمجھتے ہیں تمہارے دل کو ان میں کچھ تو بھائے گا
ہماری کم نصیبی جیت نہ پائے تمہارا دل
یوں شب بھر جاگنا،رونا سبھی بیکار جائے گا
کٹے گا زندگی کا یہ سفر کانٹوں پہ ہی چلتے
بھریں گے آہ ہر دم دل کبھی نہ مسکرائے گا
تمہارے بن ہمیں جینا بہت مشکل ہے دنیا میں
تمہارے بن ہمیں تو سانس بھی لینا نہ آئے گا
ہماری شاعری تھی جس کی خاطر ہے کہاں سارہ ؟
یہ لگتا ہے کہ وہ اس بزم میں واپس نہ آئے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?