Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم نے بدلتے ہوئے زمانے کو دیکھا

By: جاوید صدیقی

ہم نے بدلتے ہوئے زمانے کو دیکھا
چہروں میں چھپے ہوئے غموں کودیکھا

ہرپاکستانی کو الجھنوں میں الجھا ہوادیکھا
پریشانیوں میں سب کو ڈوبا ہوا دیکھا

عجیب کیفیت اور عجیب ماحول میں دیکھا
یہاں انسانیت کو لٹتا ہوا بہت دیکھا

عزت و عصمت کو تار تار ہوا دیکھا
بھوک و افلاس کو یہاں جلتا ہوا دیکھا

مرد و زن کو دین اسلام سے دور دیکھا
مولویوں اور ملاﺅں کو لڑتے ہوئے دیکھا

سیاست کو حد سے زیادہ پرگندہ یہاں دیکھا
لیڈرانوں کو لومڑی سے زیادہ چالاک دیکھا

پولیس و انتظامیہ کو مجرم بناتے ہوئے دیکھا
عدلیہ میں انصاف کو رقموں میں لپٹا ہوا دیکھا

قانون کو امراءو وزراءکا نچلا غلام بنتے ہوئے دیکھا
اس سر زمین پاک میں ہر اک کو روتے ہوئے دیکھا

محافظ سرحدوں کو دشمنوں کے آگے بے بس دیکھا
ایٹم ہوتے ہوئے بھی ترقی کو مرتے ہوئے دیکھا

اے جاوید تونے کسی کو سچ لکھتے ہوئے دیکھا
ہر قلم اور زبان میں قیمتوں کا نرخ دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore