Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سنگدل صنم

By: RANA FAISAL MEHMOOD

وہ اک بھولی سی لڑکی تھی ہمارے گھر وہ آئی تھی
نظر اس پہ پڑی جب تو وہ میرے دل کو بھائی تھی

ہاں کوئی بات تھی شاید کہ جب میں نے اسے دیکھا
بھلے انجان تھے دونوں مگر وہ مسکرائی تھی

بہت ہی خوبصورت تھی کہ بس کیا تم کو بتلاؤں
یوں لگتا تھا خدا نے جیسے فرصت میں بنائی تھی

سمجھوتہِ محبت پھر کر لیا میں نے
کہ جذبات سے میرے اسے بھی آشنائی تھی

قدم سے قدم ِملا کے چلا وہ ہمنوا میرا
چلا جو ہمقدم تو جل گئی ساری خدائی تھی

نظر جانے لگی کس کی جدا وہ ہو گیا مجھ سے
کہا اس نے کہ یوں سمجھو مقدر میں جدائی تھی

سوائے آنسوؤں اور سسکیوں کے نہ تھا کچھ بھی میرا فیصل
کہ اس بےنام عاشق کا مقدر بے وفائی تھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore