Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری حقیقت میرا جنوں

By: farah ejaz

چلوں تو چلتے ہی چلے جاؤں میں
رکوں تو صدیاں یونہی ایک جگہ بتا دوں میں

میری ذات کو لاحق ہیں خطرات خود مجھ ہی سے
دشمنی میں خود کی حد سے بڑھ جاؤں میں

اک تمنا لاحاصل سی اک آرزو بے نام سی
جلا رہی ہے تن من ۔۔۔ اب خاک میں ملجاؤں میں

جلا دوں سب کچھ جو کچھ میرا ہے یہاں پر
پھر خود کو جلتا دیکھ کر سکوں پاؤں میں

خواب سارے ہوا ہوئے اور خوشگمانی بھی آپ موت مرگئی
تلخ حقیقت زیست کی کچھ اسطرح آشکار کرجاؤں میں

خود کے ہاتھوں رسوائیاں مول لی ہیں اس طرح کہ
پاک دامن ہوکر بھی جہاں میں حیاء باختہ کہلاؤں میں

لکھوں تو اب کیا لکھوں میں کوئی فسانہ یا کوئی شعر
کورے کاغظ پر صرف کالی سیاہی ہی اب بھکراؤں میں

یہی میں ہوں یہی میرا فسانہ یہی حقیقت ِ زیست میری
تم نے جو پڑھا نہیں وہی میرا انجام جہاں میں کرجاؤں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore