Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیونکہ میں محبت چاہتی ہوں

By: کنول نوید

کیو نکہ

میں محبت چاہتی ہوں
مجھے جدا نہ کرو
غلطی میری ہی ہے جان
پر دل کو خفا نہ کرو

میں جانتی ہوں ہر بار خطائیں معاف نہیں ہوتیں
کیا کروں پر ہر بار بھول جاتی ہوں
عادت ہے میری جمی ہوئی ہے
نہ سمجھو کہ محبت میں کمی ہوئی ہے

مگر اگر خفا ہو جاو
مجھ سے تم جدا ہو جاو
پرانی رفاقتوں کو یاد کرنا
کمی لگے تو گلہ کرنا

جانتی ہوں میں کوئی کمی نہیں ملے گی
خامی تمہیں ڈھو نڈنے سے بھی نہیں ملے گی
احساس ہو گا کیوں آخر کیوں
تمہاری ہی سمت میں آتی ہوں

کیو نکہ میں

میں محبت چاہتی ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore