By: NS
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
قدمو ں میں آپ کے ہو
دنیا کی ہر اک خوشی
آنکھوں میں آپ کی
نہ آئے کبھی نمی
زندگی ہو آپ کی
خوشیوں سے بھری
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
آپ کے ہونٹوں سے مسکراہٹ
کبھی جدا نہ ہو
آپ کی آنکھوں کی روشنی
کبھی کم نہ ہو
کامیابیوں کا سفر
بھی ختم نہ ہو
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
بھول کر بھی آپ کو
میری یاد نہ آئے
ماضی کی آپ کو
کوئی یاد نہ تڑپائے
غم کا کوئی بادل آپ کے
کبھی پاس نہ آئے
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
جنت کی طرح ہو
آپ کا گھر
لوگ رشک کریں
آپ کو د یکھ کر
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
میرے حصے کی ہر اک خوشی کو
وہ آپ کے دامن میں ڈال دے
آپ کے دامن کو
خوشیوں سے بھر دے
آپ کے غموں کو
میرے نام کر دے
بس خدا سے
اتنی سی دعا ہے
آمین
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?