By: farah ejaz
جب تم میرے پاس ہوتے ہو تو
وقت تھم سا جاتا ہے
میںمیں نہیں رہتی میں تم بن جاتی ہوں
تمہارے رنگ میں رنگ جاتی ہوں
کیسی انا کیسی زد
مگر محبت میں بھی ایک پاکیزگی برقرار رہتی ہے
شرم و حیا درمیاں حائل رہتی ہے
کھل کر بھی تم پر کھلتی نہیں
درمیاں سے خاموشی مگر جاتی نہیں
صرف تمہیں سنے کی چاہ میں لب سی لیتی ہوں
مگر تم بھی تو خاموش ہو جاتے ہو
کچھ کہتے نہیں
اداسیت آنکھوں سے جھلکتی ہے
زبان چپ رہتی ہے
ساتھ ہوکر بھی ساتھ نہیں
پھر بھی دلی تمنا ہے کہ
یہ سفر ختم نہ ہو
کیونکہ دل سنتا ہے
دل کی زباں
جسے لفظوں میں بیان کرنے کی
نہ تمہیں ضرورت ہے نہ مجھے
محبت امر بیل کی بن کر
میری سانسوں سے لپٹی جارہی
مجھے اندر سے مار رہی ہے
دیمک کی طرح چاٹ رہی
ہاں تمہاری محبت مجھے مار رہی ہے
مجھے ختم کر رہی ہے ۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?