By: ABDUL WAHEED SAJID
آج بچھڑے ہوئے یاروں کی بہت یاد آئی
مجھکو بھی جان سے پیاروں کی بہت یاد آئی
جن کے سائے تلے ہم پل بھر کے لئے بیٹھے تھے
مُجھکو اُن ٹوٹی دیواروں کی بہت یاد آئی
آج بکھرا ہوں جو خزاؤں کے پتوں کی طرح
آج پھر گزری بہاروں کی بہت یاد آئی
تُم میری دُنیا سے بہت دور بسے ہو پھر بھی
تیری آنکھوں کے اشاروں کی بہت یاد آئی
ملا نہ جب سکوں ساجد کو بچھڑ کر تُم سے
تیری بانہوں کے سہاروں کی بہت یاد آئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?