Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سدا ہم کو محبت میں ۔۔۔

By: مہوش مہر

سدا ہم کو محبت میں سہارے مار دیتے ہیں
سمندر کچھ نہیں کہتا کنارے مار دیتے ہیں

زمانے کا ازل سے ہے یہی دستور میرے دوست
سزا یوں دیتے ہیں ہم کو دلاسے مار دیتے ہیں

سنو ہم جو شکستہ پا ہیں تو اک بھید ہے اس میں
ہمیں اکثر ہمارے اپنے پیارے مار دیتے ہیں

ہماری جیت کیا ہوگی ترے یوں سامنے آ کر
تری آنکھوں کے یہ ہم کو اشارے مار دیتے ہیں

ہزاروں صدمے ہم پر بے اثر رہتے ہیں غیروں کے
کبھی جو بہتے ہیں آنسو تمہارے مار دیتے ہیں

سمے بھی کاٹ کھاتے ہیں وہ خواہش بین کرتی ہے
جو مہوش تم نہیں ہو تو نظارے مار دیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore