By: UA
مرجھا تمہاری کلی گئی
ہر پتی عمر کی ڈھلی گئی
اب آئے جب میں چلی گئی
امید کی سحر ڈوب گئی
حسرت کی شام پلی گئی
آئی تو قضا کئی بار مگر
نہ جانیں کیوں ٹلی گئی
پہلے یہ دل قربان ہوا تھا
اور اب جان کی بلی گئی
مرجھا تمہاری کلی گئی
ہر پتی عمر کی ڈھلی گئی
اب آئے جب میں چلی گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?