Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم ہیں پریمی تجھے چاہنے والے ہیں

By: Jamil Hashmi

ہم ہیں پریمی تجھے چاہنے والے ہیں
دل میں چھپی بات بتانے والے ہیں

دوریاں ختم ہو جائیں گی قریب آ جائو
ہم تو یہ فاصلےگھٹانے والے ہیں

کچھ تو بولو کیوں خاموش ہوجاناں
ہم تو بات آگے بڑھانے والے ہیں

کرتے ہیں تجھ سے ملاقاتیں خوابوں میں
ہم تیری بھی نیندیں اڑانے والے ہیں

رہتا ہے ہماری نظروں میں تو ہر پل
ہم تجھے آنکھوں میں بسانے والے ہیں

مت جانا دور ہماری سانسوں سے نکل کر
ہم تو خود کو تجھ پر مٹانے والے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore