By: Subhani
اک انمول سے ہے یہ جہاں
بن جس کے کوئ احساس نہیں
اے پیاری ماں
کچھ بھی نہیں اگر تو پاس نہیں
تیری آغوش ہے جیسے جنت
ہے ہر شب تمنا
تو مجھ کو پھر وہاں سلائے
تیرا خوشبو بھرا پیار آنکھوں کی ٹھنڈک
احساس غم مجھے بھلائے
ہر لمحہ کی تمنا
تو میرے پاس آئے مجھ کو پھر سے ڈانٹے
اے پیاری ماں
محبت تیری عظیم تر
جہاں کوئی پہنچ نہ پائے
تو ایسی لوری سنائے سب وہم دھل جائیں
رہی آرزو صدا
تیرے قدموں میں زندگی گزرے
جنہیں چوم کر یہ قلب
اپنے سارے غم مٹائے
اے پیاری ماں
مجھے آغوش میں بھر لے
اس ظلم کی دنیا سے دور کر لے
تھک گیا وجود
بدل دے میرا احساس، چاہتا ہوں
ایسی ٹھنڈی ہوا دے
اے پیاری ماں
مجھے آغوش میں بھر لے
دنیاں کی نظر سے دور کر لے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?