By: مرید باقر انصاری
نہ فاتحہ نہ دعا محوِ گفتگُو ہو گا
میں جانتا ہوں مری قبر پر وہ تُو ہو گا
دو چار دن تُو مرے بن گزار کر تو دیکھ
غرور سارا ترے جسم سے رفُو ہو گا
پتہ سحاب کا ہو گا نہ بارشوں کی خبر
تو اس طرح سے مرے بعد بےنمُو ہو گا
ہوئ جو بام پہ دستک تو میرے دل نے کہا
کہ ہو نہ ہو یہ وہی پھر بہانہ جُو ہو گا
وہ جس طرح سے محبت میں جان دی ہم نے
نہ کوئ بعد ہمارے یوں سرخرُو ہو گا
ہے یہ بھی خاص نشانی منافق انساں کی
وہ جس کی قبر پہ جاۓ گا بےوضُو ہو گا
تمام شہر کو باقرؔ وہ چھان لے بیشک
کسی بھی شخص میں میرا نہ رنگ و بُو ہو گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?