By: dr.zahid Sheikh
شرما کے دیکھتے ہیں یوں آ جائے ان پہ پیار
ان کے بھی دل میں پیار ہے لگتے ہیں کچھ آثار
کہتا نہیں اگرچہ محبت ہے مجھ کو بھی
چاہت ہے ان کے دل میں تو چاہت ہے مجھ کو بھی
اک دوسرے پہ آہی چکا ہم کو اعتبار
ان کے بھی دل میں پیار ہے لگتے ہیں کچھ آثار
عہد و پیماں ہوئے ہیں نہ اس کی ضرورتیں
کہ وفا نبھانے کی تو ہیں کچھ اور صورتیں
الفت پہ الفتوں سے ہی آتی ہے نو بہار
ان کے بھی دل میں پیار ہے لگتے ہیں کچھ آثار
سینے سے لگ کے پیار کی سرگوشیاں بھی ہوں
ایسے میں مستیاں بھی ہوں، مد ہوشیاں بھی ہوں
جذبات کو جوانی ملے اور اک نکھار
ان کے بھی دل میں پیار ہے لگتے ہیں کچھ آثار
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?