By: Maria Riaz Ghouri
چاہت سے زیادہ اور چاہت کیا ہو سکتی ہے
محبت کی اس سے بڑھکر اور وضاحت کیا ہوسکتی ہے
چور چور ہو جاتی ہوں تجھ سے لڑ لڑ کر اسقدر
تیرے سامنے ٹکنے کی اور جسارت کیا ہو سکتی ہے
میں نے تو پہلے ہی اظہار پہ دل دے دیا جانم
تیرا دل جیتنے کی اور مہارت کیا ہو سکتی ہے
جب بھی دل جھوم اٹھا اداسی میں تیرے نام سے اٹھا
میری مسکان کے لیے اور بشارت کیا ہو سکتی ہے
میں چپ رہ کہ تیرا ہر ستم سہتی ہوں
محبت میں اور شرافت کیا ہو سکتی ہے
زمانہ دیکھتا ہے مجھے وحشی نظروں سے
میری آبرو پہ اور حقارت کیا ہو سکتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?