Bazm e Urdu - The urdu poetry app

باعث رحمت

By: Muhammad Siddique Prihar

 گرتے ہوؤں کوتھام لینا عادت میرے نبی کی ہے
پھرنہیں مانگنا پڑتایہ سخاوت میرے نبی کی ہے

یوں تودنیامیں آدم سے عیسیٰ تک انبیاء آئے
حشرتک دوعالم میں رسالت میرے نبی کی ہے

مجرموچلے آؤبارگاہ نبوت میں بخش دیتے ہیں خطائیں
ملتی ہیں جہاں پرجزائیں عدالت میرے نبی کی ہے

معراج ہوئے سب نبیوں کوہوئے سب کوزیرآسماں
عرش عظیم پرمعراج کی سعادت میرے نبی کی ہے

مصطفی کے بغیرمجھے مانے مانا ہی نہیں اس نے
اللہ کی ہے عداوت جوعداوت میرے نبی کی ہے

جیسے ہی حکم دیں مصطفی تمہیں ویسے ہی کرتے جاؤ
فرمایا رب نے اطاعت میری اطاعت میرے نبی کی ہے

جس کوسن کرپتھردل بھی موم بن گئے
لے آئی انقلاب دلوں میں تلاوت میرے نبی کی ہے

سوگئے بے خوف ہوکرتلواروں کے سائے میں
مطمئن رہے علی زندگی کی بشارت میرے نبی کی ہے۔

پڑھی نمازانبیاء نے اقتداء میں محبوب کی فرشتوں نے
مسجداقصیٰ بیت المعمورمیں امامت میرے نبی کی ہے

نورنبوت کی روشنی سے دورہوئے جہالت کے اندھیرے
خشک سالی میں باعث رحمت ولادت میرے نبی کی ہے

میلادمناتے ہومناؤضرورمناؤمگریہ یادرکھوصدیقؔ
میلادمیں تیری نمازمیں راحت میرے نبی کی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore