Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ ڈھونگ اہل سیاست رچائے رکھیں گے

By: Farida Lakhani

یہ ڈھونگ اہل سیاست رچائے رکھیں گے
گھروں میں آگ ہمارے لگائے رکھیں گے

کبھی تو مرتبہ سچ کا بھی جان لیں گے لوگ
لبوں پہ جھوٹ کو کب تک سجائے رکھیں گے

یہ دیکھنا ہے کہ اب ان میں تاب کتنی ہے
وہ دل کی بات کہاں تک چھپائے رکھیں گے

جو آگ اہل سیاست لگا رہے ہیں بھلا
گھروں کو وہ اپنے کب تک بچائے رکھیں گے

اسی سے ہم نے سنواری ہے زندگی اپنی
تمہارے درد کو دل سے لگائے رکھیں گے

کسی کی یاد میں یارو سلوک دنیا کا
بھلائے رکھا ہے ہم نے بھلائے رکھیں گے

نڈھال ہو کہ بھی رنج و الم اے فرح
خوشی کا ہاتھ میں پرچم اٹھائے رکھیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore