By: UA
بچوں بوڑھوں جوانوں سب کو عید مبارک
سارے مسلمانوں کو سب کو عید مبارک
رمضان کی سعادتیں سمیٹنے کے بعد
عید آ رہی ہے سب کو عید مبارک
روٹھے دوست منائیں آؤ خوشیاں منائیں
سودتوں احباب کو سب کو عید مبارک
تحفے تحائف لائیں عیدی لے کے جائیں
ہمسایوں رشتہ داروں سب کو عید مبارک
دوریاں ختم کر دیں سب کو اپنا بنالیں
اپنوں کو بیگانوں کو سب کو عید مبارک
مہمانوں کو بلائیں اچھے پکوان بنائیں
بچوں بوڑھوں جوانوں سب کو عید مبارک
دِلی جزبات بھیجیں سلام و پیام بھیجیں
دیسیوں پردیسیوں سب کو عید مبارک
خوشی محدود نہ رہے خوشیوں کو پھیلائیں
امیروں اور غریبوں کو سب کو عید مبارک
بچوں بوڑھوں جوانوں سب کو عید مبارک
سارے مسلمانوں کو سب کو عید مبارک
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?