Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو خیال تھے نا قیاس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

By: AAzi

جو خیال تھے نا قیاس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جو محبتوں کے اساس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل۔ وہی لوگ بنے میرے ہم سفر
مجھے ہر طرع سے جو راس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کی۔ یہ سراب اب اور ستائے گی
میری عمر بھر کی جو پیاس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

یہ غیال سارے ہیں عارضی۔ یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گل آرزو کی جو پاس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں کر سکا نا قبول میں۔ شریک راہ سفر ہوئے وہی
جو میری طلب میری آس تھے۔ وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore