Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میری رہِ حیات کا کچھ تو اصول ہو

By: وشمہ خان وشمہ

 میری رہِ حیات کا کچھ تو اصول ہو
ایسا نہ ہو کہ تیرے بن جینا فضول ہو

نفرت کی ان ہواؤں سے یا رب مجھے بچا
چاہت ہی میری زندگی کا اب حصول ہو

اب ساری عمر تیری امانت ہے زندگی
جب کہہ دیا قبول مجھے تو قبول ہو

میں معتبر ہوں آپ کی بانہوں میں آگئی
ہجر و فراق اب مرے قدموں کی دھول ہو

ہر سمت ہے بہارمری رہگزر میں آج
خوشبو کا زندگی میں مری اب نزول ہو

موسم بہارِ عشق مری زندگی میں ہے
تم ہی تو میرے پیار کی خوشبو کے پھول ہو

اترے ہیں آسمان سے تارے زمین پر
وشمہ مگر یہ چاند ہی میرا حصول ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore