By: Kamal Hussain Balti
جو رب سے محبت کرتے ہیں وہ سب سے محبت کرتے ہیں
بچوں سے محبت کرتے ہیں بوڑھوں سے محبت کرتے ہیں
اپنوں سےمحبت کرتے ہیں غیروں سے محبت کرتے ہیں
کوئی ان سے کرے نفرت جو اگر اُن سے بھی محبت کرتے ہیں
یہ بغض نہیں رکھتے دل میں ہر وقت عبادت کرتے ہیں
جن سے بھی محبت کرتے ہیں یہ دل سے محبت کرتے ہیں
ہم جیسے گنہگاروں کی بھی تاحشر شفاعت کرتے ہیں
جاتے ہیں بظاہر دنیا سے لیکن وہ دلوں میں رہتے ہیں
کرنا ہو محبت ایسی کرو جیسے یہ محبت کرتے ہیں
تعریف کے یہ محتاج نہیں انہیں آل محمد کہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?