Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چالاک

By: م الف ارشیؔ

بہت چالاک ہیں ہم جانتے ہیں
یہ کیوں ہم سے سزائیں مانگتے ہیں

وفا چھو کے نہیں گزری تھی جن کو
وہی ہم سے وفائیں مانگتے ہیں

خزاں سے یاریاں جن کی تھیں وہ اب
بہاروں کی دعائیں مانگتے ہیں

زمانے بھر کے مجرم ہیں یاں جو بھی
وہی تو ہم کو مجرم مانتے ہیں

مرے اظہار سے یہ خوف کیسا
وہ آنکھوں کے اشارے جانتے ہیں

عبادت ٹوٹی پھوٹی ہے یاں جن کی
وہی اللہ سے رحمت مانگتے ہیں

بڑا بوجھل ہوا یہ دل اب اپنا
دکھوں کو اپنے ہم اب بانٹتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore