By: Ahsan Mirza
جو کرتے رہو گے شکوہ غربت زمانے سے
پھرتے رہو گے دربدر یونہی ٹھکانے سے
گردش ِ آیام کی چکی جو چلے گی
بہانے ڈھونڈوں گے فرار کے وہی پرانے سے
میری زبان، میری ترجماں ہوتی تو کیا ہوتی؟
یہاں کچھ بھی نہیں ہوتا کچھ سننے سنانے سے
ہر اک زباں پہ ظلم کی داستانیں ہیں
میرے ہم نفس یہاں ملتا نہیں کچھ گڑگڑانے سے
کہا مانو میرا احسن تو پا لو گے مرادیں تم
خدا یونہی نہیں ملتا صرف ایمان لانے سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?