Bazm e Urdu - The urdu poetry app

داستان زندگی

By: kanwal naveed

شادی کارڈ مرزا صاحب کو دینے جو گئے رات میں
داستان زندگی سنا ڈالی ہمیں بات ہی بات میں

نظر اُٹھی ان کی جانب پر نہ جانے کیوں جھک گئی
بات زبان تک آئی تو آکر مگر زبان پر تھی رُک گئی

سنتا رہا خاموش میں جو بھی انہوں نے تھا کہا
اپنی داستان زندگی سے کیا یوں انہوں نے آگاہ

جیون ساتھی تو بن گئے ہم پر کبھی نہ ایک ہوئے
نمازی بنے تھے پنج وقتی پر کبھی نہ نیک ہوئے

سارے حق ادا کیے پر پیار نہ ہم سے کیا گیا
کھلا زخم رِستا رہا پر نہ ہم سے تو سیا گیا

کچھ اور نہیں تو چلو اضافہ خاندان ہوا
ہر سال ہمار ے گھر ایک نیا مہمان ہوا

ضروری ہے ضرور کرو میاں! جو رشتہ ازواج ہے
سہارا دو کسی عورت کو کہ مرد کی محتاج ہے

آدمی ہی تلوار ہے یہاں آدمی ہی میان ہے
مشرق ہے یہاں عورت مرد کا سامان ہے

سب سے باتیں کرو مگر تم بیوی سنگ چپ چاپ ہو
بے تکلف خود سے نہ کرو جیسے سخت گیر باپ ہو

میں آج کا نوجوان ہوں الگ ہے میرا فلسفہ
میں نے کہا مختلف ہے میرا آپ کا سلسلہ

میں نماز پڑھنے کے ساتھ نیک بھی ہونا چاہتا ہوں
اپنے جیون ساتھی سنگ ایک بھی ہونا چاہتا ہوں

بدل چکا ہوں آج میں بدلے سب میرے حالات ہیں
مرد ہوں کٹر مشرقی بدلے سب میرے جزبات ہیں

مثل مرزا صاحب بیوی سنگ رہتا اب چپ چاپ ہوں
شادی کے دو سال ہیں گزرے دو بچوں کا باپ ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore