Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اعتبار

By: NEHAL GILL

اب سمجھ میں آیا ہمارے رشتے میں اعتبار کم تھا
پانے کی چاہت زیادہ مگر پیار کم تھا

میرا خیال تھا تیرے اپنوں میں خاص ہوں میں
تجھ پے حق تھا میرا ضرور مگر اختیا ر کم تھا

تجھ سے بچھڑ کے زندگی میں اتنا فرق آیا
بے چینیاں زیادہ تھی اور قرار کم تھا

تیرے نام سے لوگ مجھے بُلایا کرتے تھے
اور تم کہتے ہو کہ محبت کا اظہار کم تھا

میرے شہر کے شجر میرے غم میں شریک تھے
بے رنگ تھے بہار میں بھی سنگار کم تھا

تجھے فرصت ہی کہاں تھی اوروں سے محفل میں
تنہا کھڑا تھا میں اِک کونے میں استقبال کم تھا

عید پے بھی میرے آنگن میں خوشی نہ تھی
اُس روز بھی تری یاد کا ماتم تھا تہوار کم تھا

ترے بارے میں جب سے لکھنا شرو ع کیا
تصور میں تم ہی تم رہے کسی اور کا خیا ل کم تھا

تری کومل ہتھیلی میرے نام سے سجتی تھی
اب ہے کسی اور کا نام میرا نام نہا ل کم تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore