Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہجر کا وصل کی شب سے ہے گماں کیوں، بول

By: azharm

ہجر کا وصل کی شب سے ہے گماں کیوں، بول
پاس ہو کر بھی نہیں تُم ہو یہاں کیوں، بولو؟

بات مشکل تھی جو آسانی سے کہہ دی تُم نے
ہو نہیں پائی وہ چہرے سے عیاں کیوں، بولو؟

میں وفاوں پہ تری شک تو نہیں کر سکتا
کوچہٴ غیر میں قدموں کے نشاں ، کیوں بولو؟

حال دل اُس کو سنانے کا ارادہ کر کے
کہنے لگتا ہوں، نہیں ہوتا بیاں کیوں، بولو؟

یوں تو کہتے ہو کہ دوری نہیں حائل کوئی
سات پردوں میں یوں رہتے ہو نہاں، کیوں، بولو؟

مان لیتا ہوں کہ اظہر ہو موٴحد لیکن
دل میں پھر بھی ہے یہ تصویر بتاں ، کیوں بولو
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore