Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کل ذرا سی جو بات بڑھ گئ تو رات گزری منامنا کے

By: Ghulam Abbas

عجب ہیں عشق کی وارداتیں ، مار ڈالا رُلا رُلا کے
یہ وصل و ہجر کی لمبی راتیں جان لیں گی جگاجگا کے
 
آج ہم جو شکستہ دل ہیں ،وہی نخل کانٹے بچھا رہا ہے
جس کو ہم نے بڑا کیا تھا خوں ،جگر کا پلا پلا کے

انہیں اپنی نازک ادا پسند ہے ہمارا کہنا بُرا لگے گا
کل ذرا سی جو بات بڑھ گئ تو رات گزری منا منا کے

ہمیں اندھیروں کی عادتیں ہیں انہیں اندھیروں سے وحشتیں ہیں
انہیں کے گھر کو رکھیں گے چراغاں ، ہم اپنے دل کو جلا جلا کے

ان کی خوشیاں انہیں مبارک انہی کا غم ہے ہماری خوشیاں
ہم ان کو خوشیاں دلا رہے تھے دل کے ارماں لٹا لٹا کے

ہجر کی قید سے آزادی ہم کو کب میسر ہوئی
دعا فقیروں سے لے رہے تھے ،خوں کے آنسو بہا بہا کے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore