Bazm e Urdu - The urdu poetry app

معراج محبت

By: Muhammad Siddique Prihar

سالوں کی بات ہے نہ مہینوں کی
با ت ہے صرف مقدرکے سفینوں کی

سرکارکوامت سے ہے پیارایسا
سرعرش فکررہی خاک نشینوں کی

آقاکی دہلیزکودیتے ہیں بوسے
معراج محبت ہے یہی ہماری جبینوں کی

دنیاکے قیمتی جواہرات سے بڑھ کر
قیمت ہے بازارمصطفی کے نگینوں کی

عطر، گلاب، مشک، عنبرپیارے نبی کے
پھرتے ہیں لے کرخوشبوئیں پسینوں کی

دنیاوی خزانوں کی طرف دیکھتاہی نہیں
ملی ہے دولت جسے عشق خزینوں کی

رشک عاشقاں ہے مدفن صدیق عمرکا
بڑی شان ہے گنبدخضریٰ مکینوں کی

سرکے بل چل کراہل محبت
کرتے ہیں عزت مدینے کی زمینوں کی

محبوب خداکا حسن وجمال دیکھ کر
ختم ہوگئیں شیخیاں سب حسینوں کی

لاتجہروکہہ کرسمجھایا رب نے
سردارہے خاموشی ادب کے قرینوں کی

نہیں آئے گی کوئی پریشانی صدیقؔ تمہیں
کریں تربیت حب رسول سے شاہینوں کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore