By: dr.zahid sheikh
وفا کی راہ پہ چل کے یہ پائی کیسی سزا
ملے ہیں درد و الم مجھ کو بس ملی ہے جفا
عزیز لوگوں کو اپنا مفاد ہوتا ہے
کسی کے غم میں کسی نے نہیں ہے ساتھ دیا
منافقت میں وہ اوروں سے بڑھ کے ہی نکلا
کبھی جو مجھ کو لگا تھا زمانے بھر سے جدا
سمجھ یہ بیٹھا تھا رستہ کٹھن تمام ہوا
جو دیکھا سامنے صحرا کے بعد تھا صحرا
ہیں تیرے بعد بھی نغمے ترے ، تری یادیں
کہ گونجتی ہے فضاؤں میں اب بھی تیری صدا
یہ طے ہے دوست تو اب لوٹ کے نہ آئے گا
مگر یہ در تو رہے گا ترے لیے ہی کھلا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?