By: Wasi Shah
تیری آنکھوں کے حسیں جال میں آ جاؤں گا میں
مجھ کو لگتا ہے، تیری چال میں آ جاؤں* گا میں
زندگی بعد تیرے ہونا تھی مشکل لیکن
یہ نہ سوچا تھا کہ اس حال میں آ جاؤں گا میں
دیکھ کر اُس کو، مجھے یاد کرے گی دنیا
ایک دن اُس کے خد و خال میں آ جاؤں* گا میں
کِتنے موسم تھے جو دے کے مجھے طعنے گزرے
تم تو کہتے تھے کہ اِک سال میں آ جاؤں* گا میں
سُر میں آ جائے گا جیون تیرے جانے سے
تیرے آنے سے کسی تال میں آ جاؤں گا میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?