Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پڑھ رہا ہے دل مرا فرمانِ عشق

By: وشمہ خان وشمہ

پڑھ رہا ہے دل مرا فرمانِ عشق
سج گیا ہے پھر سے کیا ایوانِ عشق

پھر کوئی جلوہ دکھاتا ہے مجھے
ہو رہی ہوں پھر سے میں قربانِ عشق

مشغلہ میرا یہی ہے رات دن
ہر گھڑی بس دیکھتی ہوں شانِ عشق

جس کی خاطر عشق کا سودا کیا
اس کو بھاتا ہی نہیں سامانِ عشق

انگلیاں اپنی ڈبو کر خون میں
آرزو سے لکھ دیا دیوانِ عشق

بیقراری ہی مقدر ہے تو پھر
مضطرب ہے کس لئے مہمانِ عشق

میں تری الفت میں صاحب لٹ گئی
تُو ہی لینے آ گیا ہے جانِ عشق


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore