By: Rasheeka Kulsum
ٍسنگ ان کی طرف لوگ بھی پھینکا نہیں کرتے
جو شجر کبھی ثمر ہی پیدا نہیں کرتے
ٹوٹ جاتا ہے انسان تھک جاتی ہے گردن
کوئ قد سے بڑا ہو تو دیکھا نہیں کرتے
اکتا جاتے ہیں ہمدرد چھوڑ دیتی ہے دنیا
ہر بات پے صاحب یوں تماشا نہیں کرتے
ہو فرش پے لیکن تمھیں سوجھی ہے عرش کی
جنھیں چاہ ہو منزل کی وہ بیٹھا نہیں کرتے
یوں گرایا اپنی سمت اٹھا ہاتھ پتہ چل گیا اسکو
ہر شخص پے انگلی یوں اٹھایا نہیں کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?