By: صاٸمہ قریشی
مارا دیا گیا مجھے بے یار و مددگار اس دیارِ غیر میں
اپنی صرف تھی گولی جو بھیجی تھی میرے ہی نگہدار نے
بتا کہ میں اپنا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کروں
غیروں میں یا پردے میں چھپے اپنوں میں تلاش کروں
نہ صرف دربدر کر دیا گیا مجھ کو اپنی سر زمین سے
زمین ہی تنگ کردی میرے لیے میرے اپنے حفیظ نے
قصور کیا تھا میرا جو یہ سلوک روا رکھا گیا مجھ سے
محض یہ کہ سچا پیار کیا تھا میں نے اپنے وطن سے
شہرِنابینا میں بیناٸی بانٹنا میرا نہ پسند آیا اس کو
میرے جان و مال کی حفاظت کرنا تھی جسکو
مجھ کو اور میری آواز کو تابوت میں بند کرنے والو
ملوں گا اک بار پھر تم سے میدانِ حشر میں، یہ جان لو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?