By: NEHAL GILL
تُم سے بڑھ کے کرنے والا پیار ملا ہے
وفا کے لئے مجھے اِک وفا دار ملا ہے
میرے غم میں رونے لگتا ہے وہ
ترے بعد مجھے اِک ایسا غمکھار ملا ہے
اب یہ عشق رنگ لائے گا ضرور
عشقِ بیمار کو اب عشقِ بیمار ملا ہے
اِک دوجے کا بڑا خیال رکھتے ہیں
دل کو تجھ سے اچھا دلدار ملا ہے
وہ میرا اور میں اُس کا ہوں
محبت کو میری سچا اب حقدار ملا ہے
تری طرح نہیں جاناں! جان لینے والا
نہال پے کرنے والا جان نثار ملا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?