By: Ayesha Arshad Khokhar
تمھارا بچھڑنا کیا کر گیاتمھیں کیا خبر
ہمارا سب کچھ بکھر گیاتمھیں کیا خبر
ساتھ چلتے ہوئے تم نے جب ساتھ چھو ڑا تھا
میرا وہ کیسا سفر گیا تمہیں کیا خبر
لوگ مسکراہٹوں سے درد چھپاتے ہیں
زخم ہرا ہے یا بھر گیا تمہیں کیا خبر
تم نے تو اک بار بھی پلٹ کر نہ دیکھا
کوئ کھڑا ہے یا گھر گیاتمھیں کیا خبر
جس دل میں کبھی تم بسا کرتے تھے
وہ دل زندہ ہے یا مر گیاتمھیں کیا خبر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?