By: noor e azal
دو لفظ پیار والے ذرا بول کے تو دیکھ
حرفوں کا وزن ہوتا ھے تو تول کے تو دیکھ
یادیں امیدیں حسرتیں سب کچھ اسی میں ھے
دل کا کباڑ خانہ ذرا کھول کے تو دیکھ
گہرائیوں میں ڈوب جا مل جائے گا رستہ
تو بیچ والی آنکھ ذرا کھول کے تو دیکھ
نورازل مٹھاس کا عادی ھے تو بہت
کانوں میں کڑوا سچ بھی ذرا گھول کے تو دیکھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?